یوم یکجہتی کشمیر، صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں او ر ہاتھوں کی زنجیر 

    یوم یکجہتی کشمیر، صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں او ر ...

  

 پشاور (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا،شہر کے مختلف علاقوں  میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے تقاریب،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،  5فروری کی مناسبت سے،خیبر پختونخوا سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور کے گلی کوچے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتے رہے، گزشتہ روزیوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے پشاور میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور میں جمعیت علما اسلام،جماعت اسلامی،پی ایم ایل این،اے این پی،پیپلز پارٹی، سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں،تاجر اور طلبا تنظیموں اور سرکاری اداروں کی ملازمین کے زیر اہتمام مظاہرے کئے گئے جبکہ کئی مقامات پر کشمیروں سے اظہار یکجتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں مختلف مقامات پر ریلیوں،اور اجتماعات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مرکزی حکومت کو بھارت سے کشمیر کے مسئلے پر دو ٹوک بات کرنی ہو گی جبکہ وزیراعظم پہلے کشمیر کے مسئلے کو حل کریں پھر بھارت سے اپنے تعلقات بہتر بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی بھی الگ نہیں کر سکتا۔ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا  مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی،  اقوام متحدہ اپنی ہی قرار دادوں کو پس پشت ڈال کر ظلم وستم کی حمایت کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت بیدردی کے ساتھ کچل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تماشائی کا کرداد ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا  کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت برادشت نہیں کریں گے،بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے،عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر حل کرائیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھارت خود یکم جنوری 1949  کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور خود ہی اقوام متحدہ کی قرارداد سے پیچھے ہٹ گیا، 2014میں جب اسکارٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتاہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا،مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، حکومت پاکستان نے مسئلہ کو نہ اٹھایا تو حکومت اپنا مقام کھو دے گی، حق رائے دہی کے سوائے مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے محض نعرے بازی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور مودی کے گٹھ جوڑ کودنیا نے مسترد کر دیا ہے، مقررین نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب ممکن نہیں،اقوام متحدہ کا دہرا معیار مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے،کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک دن منزل پر ضرور پہنچے گی، آزاد کشمیر خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ااس موقع پر شہریوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کرے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بڑی کار ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملکی سیاسی و عسکری قیادت اور پوری قوم نے اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے٭یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیری کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نتظیموں اور اداروں کے نمائندوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں ، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکو مت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے کشمیریوں کے حق  میں اور  بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور قوام متحدہ اور عالمی برادری سے  مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق  خود  ارادیت دیا جائے   اوراقوام متحدہ  کی قرار  دادوں کے  کے مطا بق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیجبکہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی مظالم بند کیے جائیں اور کشمیرمیں امن کے قیام کے لیے کوششیں عالمی سطح پر کی جائیں پاکستان عوامی تحریک نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹیر ی  خالدد داؤدزئی نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیری نہتے بچوں عورتوں اور بوڑھوں جوانوں پر  ہوتا ظلم عالمی برادری کو اور انسانیت کے علم برداروں کو کیوں نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ  تمام مسلمان ممالک  مل کر اس مسلے پر آواز اٹھائیں خیبر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نے بھی  صدر جعفر خان کی زیر قیادت  مظاہرہ کیا  او ر مطالبہ کیا کہ مودی سرکار آرٹیکل370 کو فوری  ختم کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دے اور اقوام متحدہ مسلہ کشمیر ھنگامی بنیادوں پر حل کرے  پاسبان پاکستان نے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الرحمان کی زیر قیادت مظاہرہ کیا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار  کیا اور شدید نعرے بازی کی  مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم یکجیتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ   کے پی کے جنرل سیکرٹری  عالی شان کیانی  کی زیر صدارت ہوا جس میں کشمیوری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔٭ تاجر انصاف خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کی مناسبت اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جناح پارک روڈ پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر تاجر انصاف شاہد خان‘ شاہ پور سلام‘ ارشد انگار‘ گلریز خان‘ شاہد بلال چمکنی‘ شاہد آفریدی اور نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر انصاف شاہد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت میں جاری ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلائے٭ جنوبی وزیرستان: کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 34 میکنائزڈ بریگیڈ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد بچوں میں تحائف تقسیم کیئے گئے، تفصلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ دواتوئی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کمانڈر 34 میکنائزڈ بریگیڈیئر منظور کی ہدایات پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے عوام اور سکول طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع  پر 244 وینگ بدر رائفلز  لیفٹیننٹ کرنل راحیل حسین نے کشمیری بھائیوں پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا٭شیرگڑھ(نامہ نگار)جے آئی یوتھ پی کے55کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے اور7فروری کے جماعت اسلامی کے مہنگائی اور بد امنی کے خلاف جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں جے ائی یوتھ کے نوجوانوں،جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پی کے 55کے امیر مشتاق احمد ایڈوکیٹ، جے ائی یوتھ کے رہنماء شہاب خلجی،عظیم قریشی،سابق کونسلر وزیر زادہ، سلیمان انقلابی اور ندیم کر رہے تھے اس موقع پر تنظیم اساتذہ ضلع مردان کے صدر اختر حسین بھی موجود تھے ریلی شیر گڑھ پریس کلب سے شروع ہوکر جلالہ بازار  کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے موٹر سا ئیکلوں پر جماعت اسلامی کے جھنڈے لگا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے،ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہے کے نعرے لگا رہے تھے٭ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔ اس سلسلے کی بڑی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سرکاری محکموں کے حکام، تاجر برادری کے افراد اور سرکاری سکولوں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد خان اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اس دن کی مناسبت سے تقاریر کی گئیں، قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا جبکہ بچوں نے کشمیر کے حوالے سے ایک موثر ٹیبلو پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ کونسل تا کے ڈی اے گیٹ نمبر 3 تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے٭اکوڑہ خٹک 5فروری،یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں خصوصی تقریب و ریلی کاانعقاد،،،اسسٹنٹ کمشنرجہانگیرہ عبدالصمدنظامانی نے صدارت کی،،DSPاکوڑہ ایاز محمود،چیئرمین مین پریس کلب  جہانگیرہ زبیرعلی،TOR ٹی ایم اے جہانگیرہ عاکف لطیف،TMAسٹاف،ریونیوڈیپارٹمنٹ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت طلبہ شریک رہے بعد میں ریلی بھی نکالی گئی،مقررین نیاس عزم کااعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ہرقسم کی مددجاری رکھے گے٭چارسدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی ریلیاں۔ریلیاں مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے فاروق اعظم چوک میں جلسے کی شکل احتیار کر گئی۔مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چارسدہ میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی۔ریلیاں مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے فاروق اعظم چوک میں جمع ہو گئی۔ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مصباح اللہ،صدام خان،فواد خان،حیات خان،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ،مولانا عبد الروف شاکر،اہل سنت و الجماعت کے قاری پردل خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے٭یوم یکجہتی کشمیر کاٹلنگ بازار میں غزالین طلباء کی ریلی،  ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامران،  تاج ملوک اور ندیم شاہ نے کی۔ ریلی میں طلباء سمیت تاجر تنظیموں، سول سائیٹی اور سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ ریلی صاحبزادہ فلنگ سٹیشن سے روانہ ہوئی اور مدو چوک پہنچ کر  اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیر کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کلمات درج تھے۔ اس سے پہلے فاران انٹرکالج نے کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی۔ جن میں ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے ملک شوکت مہمان خصوصی تھے۔ دی سنٹر ایجوکیشن سسٹم میں بھی یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا۔ طلباء و طالبات نے اپنے تقاریر، ٹیبلو میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے والہانہ جذبات کا اظہار کیا٭ملک کے دیگر حصوں کی طرح شانگلہ ضلع بھر میں بھی مذہبی جماعت و تنظیموں کے طور پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمنار، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا،ریلی کے دوران انجمن تاجران نے شٹرڈاون بھی کیا۔مرکزی اظہار یکجہتی تقریب الپوری میں ہوئی جسمیں ورلڈ ڈاکومنٹری کے ذریعے کشمیرویوں پر ڈھائے جانے والے مظالم دکھائے گئے۔بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج 16 مہینوں تک کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کو پابند سلاسل کیا ہے اور علاقے میں کرفیوکیوجہ سے کشمیری مسلمانوں کی حق خود ارایت پر قابض غاصب ان کی انسانی حقوق کی پامالی کررہے ہیں جو دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اس وقت 80 لاکھ کشمیری آبادی کو مودی سرکار نے دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کردی ہے اور دنیا کی حسین وادی کشمیر میں آج کوئی جا نہیں سکتا۔ریلی میں محکمہ پولیس کے ا فسرز، ضلعی محکموں کے افسران، مختلف مذہبی،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ادھر پورن،بشام،چکیسر،دندئی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مقامی انتظامیہ کررہے تھے- دیگر علاقوں میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمنار، ریلیاں،احتجاجی مظاہرے کئے گئے٭محکمہ ثقافت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف سکولوں کے بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں عوام نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔نمائش میں کشمیریوں پر ظلم کی داستانوں سے متعلق تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر اجمل خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا کر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر امین خان نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مظلوم کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ عالمی تنظیموں کو چاہئے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ روکیں ٭صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن  سّید ظہیر الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا’شہاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر انتظام ''یوم یکجہتی کشمیر'' کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم،تحصیل میونسپل آفیسر دیر بالا حاجی بادشاہ زادہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر شاد محمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل توصیف اللہ،سرکل ''DSP'' امیر نواز خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مُختیار حُسّین علاقہ عوام اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دیر بالا کے عوام نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے تھے جن پر لکھا گیا تھا کشمیر ھمارا حق ہے،کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر میں ظلم وبربریت بند کرو۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا ودیگر نے کہا کہ پاکستان پُر امن ملک ہے اور پورے خطے کے امن کی خاطر مسلہ کشمیر کا حل جنگ کی بجائے امن سے چاہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کے سات ہیں۔واک کے اختتام پر جنگ کے خاتمے اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ٭ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس سلسلے میں پروقار تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع انتظامیہ مردان کے زیر اہتمام ضلعی یوتھ، محکمہ تعلیم، ٹی ایم ایز، مردان یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد خیبر پختونخوا ہاوس میں کیا گیا۔اس موقع  پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر عثمان، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے، سمیت مختلف سکولوں،کالجوں اور یتیم خانہ کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں و بچیوں نے قومی ترانہ، نعت، ملی نغمے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق میں تقاریر پیش کیں۔ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں بھی اس تقریب کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم، خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کو لاپتہ کر کے مارے جانے جیسے افسوس ناک واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بھائیوں، ماؤں، بہنوں اور ان بچوں کے ساتھ ہے جن پر مودی سرکار کی جانب سے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں،٭ملک بھر کی طرح بنوں میں جمعیت علماء اسلام یوم کشمیر کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف روڈز سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے کشمیر کے خق میں نعرے لگائے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی نائب صدر قاری گل عظیم،جنرل سیکرٹری محمد نیاز خان، پریس سیکرٹری  مولانااعزاللہ حقانی کشمیر ہمارا ہے ہمارا رہے گا۔مظاہرین ہم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ رہینگیانڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی  اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ 15 مہینے پورے ہوئے کرفیوں کی وجہ سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں کشمیر کو ازاد کیا جائے کرفیوں کو ہٹایا جائے نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہیڈی چیک میں عمران خان بجلی کی بل جلایا مہنگائی کے خلاف اختجاجی مظاہرے کئے تھے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں  مہنگائی غریب عوام کو خو دکشی کرنے پر مجبور کردئے لیکن شرم کی بات ہے استعفی نہیں دیاجا رہا  ہے  موجودہ حکومت نے کشمیر کیلئے کیا کیاہے ملک یا پوری دنیا میں کورونا کی وبا پھیلا یا گیا اسکی ذمہ دار امریکہ ہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری محمد نیاز موجودہ حکومت چور ہے اٹا گھی چینی مہنگا کردیا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف ڈینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کی پہاڑ گرا دیئے٭ جماعت اسلامی ادینزئی اور مقامی انتظامیہ کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ، کشمیر کی آزادی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر کی آزادی کیلئے عملی جدو جہد کا وقت آپہنچا ہے ان خیالات کا اظہار جما عت اسلامی ادینزئی کے تحصیل امیر سید سلطنت یار ایڈوکیٹ نے جی آئی یوتھ کے تعاؤن سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک اور چکدرپ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انجمن تاجراں ادینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور، حاجی رحیم اللہ ایڈوکیٹ، جے آئی یوتھ کے تحصیل صدر عبید اللہ تاجک، حزب المجاہدین کے صدر نصیب اللہ، پروفیسر عبد الخبیر، گل محمد ایدوکیٹ، عطاء الرحمن نے خطاب کیا اور الخدمت فاؤنڈ یشن کے ضلعی صدر فضل محمود سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے درج تھے،  اس سے قبل مقامی انتظامیہ اور ٹی ایم اے ادینزئی کی جانب سے کشمیر یوں سے یکجہتی کیلئے چکدرہ پریس کلب تک واک کا اہتمام کیا گیا جس سے عباس خان، طارق خان اور پریس کلب کے نائب صدر وسینئر صحافی محمد جلیل نے خطاب کیا جبکہ اس سلسلے میں آغوش سنٹر گل آباد میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا کے نائب صدر عبد الودود اور آگوش سنٹر کے کوارڈنیٹر سعید اللہ نے خطاب کیا۔ اور کشمیروں سے یکجہتی کے لیے عوام کو اگاہ کیا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دیں اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے حق دیا جائے اور ان کو ہندستان کے ظلم سے ازاد کیا جائے  ٭عالمی دنیا کی ضمیر سو چکے ہے بھارت کی ظلم کی بربریت کی انتہاعالمی برادری اگرچہ اپناکرداربھرپور طریقہ سے ادا کرنیمیں ناکام چلی آرہی ہے تاہم اس کے باوجوداب بھارت کی مکروہ چہری دنیابھر پر اشکارا ہوتا جارہا ہیہم قبائل یوم یکجہتی کشمیری عوام سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ریلیایم این اے اقبال۔ ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر آفریدی اور تاجرابرادی صدر عبدالروف۔سیدایاز جماعت اسلامی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان ولی آفریدی۔سکھ برادری سمت ہزاروں افراف نے شرکت کی۔ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی نام ونہاد یوم جہموری کے موقع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے مودی حکومت نہ صرف حطے کو جنگ خطرات سے دوچار کردیا بلکہ بھارت کی تقسیم درتقسیم کی بنیاد بھی رکھ دی حالات خواہ کچھ بھی ہوں ہاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر کو حق دلانے کیلئے ہم قبائل جان۔ومال کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بھارت کی بزدلانہ روح نے عالمی میڈیا اور عیر عسکری اداروں کے نمائندوں کو بھی وادی میں رسانی ناممکن بنائی اس کے باوجود بھارت کی ظلم کی کردار پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیریوں کی حق غصب کرنے کیلئے وادی کشمیر میں 9لاکھ سے زاہد بھارتی فوجی تعینات کیے ہے۔٭یوم یکجہتی کشمیربھرپور یکجہتی اور جوش و جذبے کے ساتھ ضلع باجوڑ میں منایا گیا تا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔ سول کالونی خارمیں ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے محمد فیاض خان شیرپاؤ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں ضلعی پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق، ضلعی انتظامیہ اور لائن محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور بھارتی فورسز اور ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعد ازاں، خار صادق آباد روڈ پر بھی گاڑیوں کی ریلی نکالی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -