عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے 

عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد تاریخ عالم کی عظیم ترین جدوجہد ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا کر رکھنے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرہ ختم اور کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم بند کرے۔ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف جس طرح سے ڈٹے ہوئے ہیں اس کی دنیا بھر میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی اس جدوجہد آزادی میں ہر پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کی مکمل حمایت اور اس پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اقوام عالم کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا کر رکھنے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کی صبح نمودار ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -