وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور آج، مختلف منصوبوں کا افتتاح متوقع

وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور آج، مختلف منصوبوں کا افتتاح متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ، راجن پور،جام پور، کوٹ مٹھن(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب ایک روزہ دورہ پر آج راجن پور کو دورہ کریں گے۔ صبح دس بجے ماڑی اتریں گے جہان پر کمشنر ار۔ پی اواور ارکان اسمبلی استقبال کریں گے۔ راجن پور میں لنگر خانہ اور مدر چائیڈ ہسپتال کا افتتاح کرنے کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی کی چائے کی دعوت میں شریک ہو نگے۔ کوٹ مٹھن دربار پر حاضری دینے کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک کے ساتھ ملاقات کریں گے چار بجے کے قریب جام پور میں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کے گھر لغاری ہاوس میں آئیں گے جہاں پر ان کے بھائی سردار جمیل احمد لغاری کی وفات پر اظہار افسو س کریں گے۔ لغاری گروپ کے سابق ناظمین وکارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ٹی ایچ کیوہسپتال میں ٹراما سنٹر کاافتتاح کریں گے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری وصوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری ودیگر ارکان اسمبلی بھی ہمراہ ہو نگے۔ شام پانچ بجے ڈیرہ غازی خان اپنی رہاش گاہ پر پہنچیں گے۔ تمام تر انتظامات کو مکمل حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ضلع راجن پور اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے دونوں اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید، کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار بھی ان کے ہمراہ تھے،آر پی او فیصل رانا نے ہیلی پیڈ سے لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی متوقع گزرگاہوں،روٹ اور ان مقامات پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا آر پی ا وفیصل رانا نے مختلف مقامات پر سیکورٹی کے حوالے سے تعینات ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی،آر پی او فیصل رانا نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہے،آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کے لئے استعمال ہونے والے جدید ٹیکنالوجی کے وسائل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی۔ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ضلع راجن پور اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے دونوں اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید، کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار بھی ان کے ہمراہ تھے،آر پی او فیصل رانا نے ہیلی پیڈ سے لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی متوقع گزرگاہوں،روٹ اور ان مقامات پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا آر پی ا وفیصل رانا نے مختلف مقامات پر سیکورٹی کے حوالے سے تعینات ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی،آر پی او فیصل رانا نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہے،آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کے لئے استعمال ہونے والے جدید ٹیکنالوجی کے وسائل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی محکموں کے سربراہان کے سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے افسران ماتحت عملہ کے ساتھ اتوار کو بھی ڈیوٹی کی جگہ پر موجود رہیں گے انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ہفتہ اور اتوار کو ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف مقامات اور دفاتر کا معائنہ کرسکتے ہیں اس لیے تمام محکمے الرٹ رہیں کسی کو جائے تعیناتی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی اجلاس میں وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -