بھارتی جارحیت سے حوصلے پست نہیں ہوں گے،مرتضیٰ وہاب 

 بھارتی جارحیت سے حوصلے پست نہیں ہوں گے،مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور صوبائی مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے یومِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی حکومت کے ظلم کا پامردی سے مقابلہ کررہی ہے کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔کشمیر پر پیپلز پارٹی کا مو قف بالکل واضح ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر مسلط کیئے گئے فیصلے قبول نہیں یومِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید بینظیر بھٹو نے کشمیریوں کی آواز دنیا میں اجاگر کی اور آج چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کشمیر کی آواز بن کر ابھر رہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے کشمیر بارود کا ڈھیر بنتا جارہا ہے۔جنت نظیر وادی کشمیر کو بھارتی فوج نے جہنم بنا دیا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزید :

صفحہ آخر -