منشیات کی گاڑی چھوڑنے پر ایس ایچ او رسالپور معطل، لائن حاضر  

منشیات کی گاڑی چھوڑنے پر ایس ایچ او رسالپور معطل، لائن حاضر  

  

رسالپور(این این آئی) منشیات کی گاڑی چھوڑنے پر ڈی پی او نوشہرہ نے ایکشن لے کر ایس ایچ او رسالپور کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزا یس ایچ اور سالپور انسپکٹر میاں بلال حلیم نے موٹروے پر ایک گاڑی رُک کر ان میں منشیات برآمد کرنے پر گاڑی میں بیٹھے افراد کو گرفتار کرکے تھانہ رسالپور لے آئیں لیکن تھوڑی دیر بعد ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر میاں بلال حلیم نے گاڑی اور گرفتار افراد کو چھوڑدیا جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے ایکشن لے کر انسپکٹر میاں بلال حلیم کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ خان کو تھانہ رسالپور کا نیا ایس ایچ او لگادیا ۔

ایس ایچ او معطل

مزید :

صفحہ آخر -