یوم یکجہتی کشمیر:ہیومن رائٹس کونسل نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی

  یوم یکجہتی کشمیر:ہیومن رائٹس کونسل نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس کونسل آف پا کستان  کے زیر اہتمام5 فرروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے  میں تین تلوار پر ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔تقریب سے ہیومن رائٹس کونسل کے چیئرمین  جمشید حیسن، بشیر خان سدوزئی، اکرم،احسان نواب،کپل کمار،فرح خیال،طارق محمود، سلمان نواب نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ قوام متحدہ کے ادارے کو بھی چاہئے کہ فی الفور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ تسلیم شدہ قراردادوں پر من و عن عملدرآمد کرے کیونکہ جس قدر اس عمل درآمد میں تاخیر ہورہی ہے اس سے خود اقوام متحدہ جیسے ادارے پر اقوام عالم کے اعتماد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کادن کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف صدائے احتجاج ہے جو ہر سال دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بلند کرتے ہیں،پیر جانی شاہ نے کہا کہ کشمیر ی آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ دیکر عالمی ضمیر کو مسلسل جھنجھوڑ رہے ہیں پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو ان کے پیدائشی حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ  یوم یکجہتی کشمیر منانا اس بات کی تجدید ہے کہ نہتے کشمیر ی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی کا حق مانگتے ہیں جبکہ بھارت نے طاقت اور جبر کے زور پر سلامتی کونسل جیسے سپریم ادارے کو بھی چیلنج کررکھا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ  اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کے عالمی منشور کی بھار ت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں پر ایکشن لے کر فوری طورپر استصواب رائے کیلئے کشمیریوں کو موقع دے

مزید :

صفحہ آخر -