گورنرسندھ عمران اسماعیل کا تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور اجتماع گاہ میں ہی نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے علمائے حق نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں بلکہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما ء پوری امت کے اتحاد اور بھائی چارہ کے لئے اسلام کے پیغام کو موئثر طریقہ سے عام کریں۔ تبلیغی اجتماع گاہ میں نماز جمعہ کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور خود مختاری کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -