سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 11 فروری تک موخر

سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 11 ...
سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 11 فروری تک موخر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 11 فروری تک موخر کردیاگیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پرریفرنس کافیصلہ محفوظ کیاتھا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نثارمورائی ودیگرکےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، ملزم نثارمورائی کوجیل حکام نے احتساب عدالت کراچی پہنچادیا، عدالت نے ریفرنس کافیصلہ11فروری تک موخرکردیا، جج چھٹی پرہونے کے باعث آج ریفرنس کافیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -