لاہور ہائیکورٹ: راناثنااللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ: راناثنااللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ: راناثنااللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راناثنااللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس سرفرازڈوگرپرمشتمل 2 رکنی بنچ 9 فروری کوسماعت کرےگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں چیئرمین نیب اوردیگرکوفریق بنایاگیا، رانا ثنا اللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کررہا ہے،چیئرمین نیب نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب طلبی پرپیش ہوں گا،عبوری ضمانت منظورکی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -