دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل جاری ، جنوبی افریقہ کے 121 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ 

دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل جاری ، جنوبی افریقہ کے 121 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ 
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل جاری ، جنوبی افریقہ کے 121 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جس دوران جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 272 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں اور 151 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آج چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور شاہینوں نے دن کا آغاز ہوتے ہی 114 رنز پر مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ گرا دی ، ڈی کاک 29 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی دو وکٹیں 26 کے مجموعی سکور پر گرگئیں،فاسٹ باو¿لر حسن علی نے یکے بعد دیگرے دو بالز پر دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جس کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی چار وکٹیں 106 رنز پر گرگئیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 32،ڈین ایلگر 15،فاف ڈوپلیسی 17 اور وینڈرسن بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔بووما 15 اور کپتان ڈی کوک 24 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے دن کا آغاز 145 کے مجموعی سکور سے کیا تو کپتان بابر اعظم اور فواد عالم جلد ہی پویلین لو ٹ گئے ، جس کے بعد پاکستان کی وکٹیں تھوڑے تھوڑے وقفے سے گرتی رہیں،آل راونڈر فہیم اشرف نے 78 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا دیا۔بابراعظم 77،فواد عالم 45،محمد رضوان 18،حسن علی،یاسرشاہ اور نعمان علی 8آٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ باو¿لر نوکیا نے 5 جبکہ سپن باو¿لر مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

مزید :

کھیل -