پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا جلسہ نہیں ہو گا، اس کا مقصد کئی دنوں تک اسلام آباد میں پڑاو¿ ڈالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح کسی عمارت پر حملہ نہیں کریں گے، ہمارا پ±رامن احتجاج ہو گا، ریڈ زون بھی جائیں گے۔