کراچی : رینجرز اورپولیس کی لیاری میں مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار 

کراچی : رینجرز اورپولیس کی لیاری میں مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزم ...
کراچی : رینجرز اورپولیس کی لیاری میں مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزمان امن عرف نریش اسامہ عرف مار واڑی گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈرزاہد لاڈلہ اورمجنا گروپ سے ہے ،ملزمان قتل ،اقدام قتل، بھتہ وصولی مشنیات فروشی میں ملوث ہیں،ملزمان ڈکیتی، دستی بم حملے جیسی سنگین کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ راشد عرف چکنا ،ارشاد عرف الو کے حکم پر رکشہ سوار صدام کو قتل کیا،ملزمان بلدیہ ،سول ہسپتال جوڑیا بازاراورشیرشاہ میں 60 وارداتیں کرچکے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -