باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)باچا خان ایئر پورٹ پر  سی اے اے نے موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ایف آئی اے کی مدد سے مسافر کو حراست میں لے لیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ مسافر ذیشان علی پرواز جی 9554 کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچا تھا،مسافر جان بوجھ کر کنویئر بیلٹ کے پاس اپنا بیگ چھوڑ گیا تھا، سی اے اے عملے نے بیگ کی تلاشی تو103 قیمتی موبائل موجود تھے ۔

سی اے اے نے ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکو حراست میں لے لیا،مسافر کو تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -