یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں سیمینار کا انعقاد

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں سیمینار کا انعقاد
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں سیمینار کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قونصلیٹ دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم کشمیریوں کے ناقابلِ تردید حق خود ارادیت کے حصول تک ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ 

سردار عمران نے کہا کہ بین الا اقوامی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں پاکستان کی عوام ، حکومت اور افواج پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں ساتھ کھڑے ہیں ۔ سردار جاوید یعقوب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 73 سال سے مسئلہ کا حل نہ ہونا کشمیریوں کے لئے لحمہ فکریہ ہے  کشمیریوں کو سوچنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمنار کشمیر کمیونٹی سماجی وکارباری شخصیات اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،  تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ خرم خان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی کا پیغامات پڑھ کر سنائے ، تقریب سے قونصل جنرل احمد امجد علی،  سردار عمران  رہنما پاکستان تحریک انصاف ، سردار جاوید یعقوب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای، ایاز کیانی امیر جماعت اسلامی یو اے ای ،راجہ عبد الجبار صدر مسلم لیگ ن یو اے ای ،چوہدری سکندر صدر مسلم کانفرنس یو اے ای، حافظ عظیم  رہنما مسلم لیگ ن، چوہدری اخلاق رہنما پاکستان تحریک انصاف، معروف بزنس مین ساجد اقبال عباسی، عتیق منہاس ،رہنما جماعت اسلامی،فاروق بانیاں سینئر نائب صدر پی وائی او یو اے ای نے خطاب کیا ۔

قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آج کے دن اپنے کشمیری  بھائیوں کو حق خودارادیت کے حصول کی مسلسل جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مقررین نے ہندوستان کے کشمیریوں پر ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں حق خودارادیت دیا جائے جو انکا بنیادی حق ہے 5اگست 2019 کے بعد ہندوستان نے مقوبضہ کمشیر کی بین الااقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیے اور اقوام متحدہ کی چارٹر کی خلاف ورزی کی عالمی برادری نوٹس لے ۔

پروگرام کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی سنایا گیا پروگرام کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -