ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ ، سہولت کارشہزاداکبرتھے،مریم اورنگزیب

ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ ، سہولت کارشہزاداکبرتھے،مریم اورنگزیب
ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ ، سہولت کارشہزاداکبرتھے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈتھی،شہزاداکبرنے یہ سٹوری لکھوائی،ڈیلی میل سٹوری کے سہولت کارشہزاداکبرتھے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سٹوری سے پہلے ڈیوڈروزاورعمران خان کی ملاقات ہوئی،شہبازشریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاوَس میں ہوئیں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پرالزام لگایاگیاکہ زلزلہ زدگان کے فنڈزمیں سے کمیشن لیا،کیاشہبازشریف پرجوالزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے کہااگرایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تووہ سیاست چھوڑدیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ہتک عزت کی درخواست پرفیصلہ آگیا،وہ وقت دورنہیں کہ عوام کاہاتھ اورشہزاداکبرکاگریبان ہوگا،آپ خودکبھی بریف کیس اوربراڈشیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں،6سال ہوگئے ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں ہوا،خودآٹا،چینی چوری کرواوردوسروں پرالزامات لگاؤ،قسمیں کھاکر راناثنااللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمدہونے کادعویٰ کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -