پاکستان پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز 

پاکستان پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا: سفیرِ پاکستان راجہ ...
پاکستان پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ویبنار منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی افراد نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے بھرپور انداز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا. 

  ریاض میں  ہونے والے ویبنار میں شریک شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  جہاں دنیا کو پرامن بنانے کی کوششیں جاری ہیں وہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم روا رکھتے ہوئے انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو بندوق کی نوک سے دبا دینا چاہتا ہے مگر کشمیری قوم اپنے عزم کو توانا رکھے ہوئے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ہمراہ ہے اور بھارت تیس لاکھ جعلی ڈومیسائل بنا کر جس طرح کشمیر میں مسلمان اکثریت کو تبدیل کر رہا ہے یہ نا صرف گھناؤنا جرم ہے بلکہ انسانیت کی تذلیل بھی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا. 

ویبنار سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پانچ فروری کشمیر میں جاری 73 سالہ ظلم و ستم کی داستان کو یاد کرنے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرارداد کو یاددہانی کروانے کا دن ہے، کشمیر کے اندر بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لئے ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جس سے کشمیری اپنی آزادی کی مانگ چھوڑ دیں اور تیس ہزار بھارتیوں کو کشمیر میں زمینیں مہیا کرکے کشمیری قوم کے جذبات سے کھیل رہا ہے مگر کشمیری نوجوانوں نے بھارتی عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری عوام کی ہر ممکنہ اخلاقی، سفارتی حمایت کو جاری رکھے گا اور ایک وکیل کی حیثیت سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا. ویبنار میں الیاس رحیم نے قرارداد پیش کی جبکہ محمد خالد رانا، میاں حامد، قاری ممتاز، ڈاکٹر اسد رومی، خالد اکرم رانا، گوہر علی، بشیر احمد چوہدری اور دیگر نے اظہار خیال کیا. 

مزید :

تارکین پاکستان -