نیب نے نصرت شہبازکو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست کی مخالفت کردی 

نیب نے نصرت شہبازکو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست کی مخالفت کردی 
نیب نے نصرت شہبازکو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست کی مخالفت کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نصرت شہبازکواشتہاری قراردینے کیخلاف درخواست پرنیب نے جواب جمع کرا دیا،نیب نے تحریری جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا،نیب نے لاہورہائیکورٹ میں نصرت شہبازکی درخواست کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاہے کہ طلبی کے باوجودنصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں،احتساب عدالت نے قانون کے مطابق اشتہاری قراردیا،نیب کاکہناہے کہ نصرت شہبازشریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نامزدہیں،نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کرداراداکیا۔
نیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نصرت شہبازکے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے،عدالت اشتہاری قراردیئے جانے کیخلاف درخواست مستردکرے۔