پیغامات موصول ہوئے لیکن کسی نے براہ راست شادی کی پیشکش ہی نہیں کی، اداکارہ نیلم منیر بول پڑیں

پیغامات موصول ہوئے لیکن کسی نے براہ راست شادی کی پیشکش ہی نہیں کی، اداکارہ ...
پیغامات موصول ہوئے لیکن کسی نے براہ راست شادی کی پیشکش ہی نہیں کی، اداکارہ نیلم منیر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا  ہے کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کے نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان کے سامنے آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کا اظہار برملا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کچھ کریں، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں۔ خود کو فٹ رکھنے بارے انہوں نے کہا کہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں۔

مزید :

تفریح -