بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے، اکرم باجوہ

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے، اکرم باجوہ
بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے، اکرم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(المیر باجوہ)آل پاکستان پریس کلب آسٹریا صدر اکرم باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقوں میں غیر انسانی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری اور پاکستانی آباد ہیں وہاں عالمی سطح پر یہ دن منایا جاتا ہے۔ کئی سالوں سے پاکستانی 5 فروری کو کشمیری برادری کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد آسٹریا میں بھی کشمیر سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان کی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے تاکہ یہ احساس ہو سکے کہ ہم عالمی سطح پر بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھی عوامی اور نجی سطح پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی اظہار رائے کے حق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ہندوستان سے حقوق سے محروم ہونے پر دنیا جان سکے کہ مقبوضہ کشمیر میں کتنا ظلم ہورہا ہے۔
 اس موقع پر آل پاکستان پریس کلب آسٹریا صدر اکرم باجوہ نے کہا کہ کشمیری متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حق خود ارادیت کےلئے عزم اور انتھک جدوجہد کی گئی ہے اس سے کشمیریوں کے ارادے کو تقویت ملی ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور کشمیر کے حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے انسانی حقوق کے ادارے یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں بھی سرگرم ہیں اس کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقوں میں غیر انسانی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ 
نائب صدر حاجی زاہد چوہان نے کہا کہ 5 فروری ہر پاکستانی کے لئے کشمیر کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اتحاد کا علامتی دن ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر بھارت کو انتباہ دینا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کو روکے بھارت کو اس بربریت کا ایک دن حساب دینا ہوگا اسکا وقت قریب ہے جیسے بھارت میں کسانوں کے خلاف کالا قانون بنا کر مودی پھنس چکا ہے۔
جنرل سیکرٹری غلام حسین نقوی نے کہا کہ 5 فروری بھی اس دن کی علامت ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے جوہر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آئیے ہم سب اس سال 5 فروری کو عہد کریں کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے کیونکہ یہ مظلوموں کی آواز ہے۔