جو روٹ نے اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

جو روٹ نے اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، ...
جو روٹ نے اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور پاکستان کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چدم برم سٹیڈیم چنائی میں ٹیسٹ میچ جاری ہے اور یہ جو روٹ کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں وہ انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 

30 سالہ جو روٹ نے 2012ءمیں انگلینڈ کی جانب سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ بطور کپتان تین مرتبہ ڈبل سنچری بنا چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر دنیا کا نوواں بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز انضمام الحق نے اس سے قبل اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 184 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کر رکھی ہے۔ 

مزید :

کھیل -