راولپنڈی میں موجود یہ شخصیت شہبازشریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے جان خلاصی کیلئے کوشاں ہے، سینئر صحافی نے نام بتادیا

راولپنڈی میں موجود یہ شخصیت شہبازشریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے ...
راولپنڈی میں موجود یہ شخصیت شہبازشریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے جان خلاصی کیلئے کوشاں ہے، سینئر صحافی نے نام بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی قیادت بیرون ملک موجود ہے یا پھر پاکستان میں موجود قیادت مقدمات بھگت رہی ہے ، اب سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ  شہباز شریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے جان خلاصی کے لئے راولپنڈی میں بیٹھے چوہدری نثار خاموشی سے کوششیں کررہے ہیں اور یہ سب شہبازشریف کی ایما پر ہورہا ہے۔

روزمامہ جنگ کیلئے اعزاز سید نے لکھا کہ  ایسی ڈیل جس میں مریم نواز کا مستقبل میں کردار بھی بن سکے تو ڈیل کروانے والے چوہدری نثار کی پارٹی میں باعزت واپسی بھی ممکن ہوسکتی ہے، کچھ نہ کچھ ہورہا ہے مگر پیشرفت ابھی کوئی نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگ کی طرح پیپلز پارٹی بھی فوری طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لئے بھاؤ تاؤ کررہی ہے۔ کہیں پر کچھ انڈراسٹینڈنگ ہوچکی ہے۔ جسکا اشارہ قومی احتساب بیورو کی پیپلزپارٹی پرہاتھ ہولا رکھو کی پالیسی سے نظر آرہا ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے سندھ میں ان کے ہوم گراؤنڈ پر منتقل کردئیے جائیں۔

اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر کنفیوژن کی حکمرانی ہے۔ اپوزیشن جب تک جمہوریت اور آئین کی حتمی بالادستی کیلئے اپنے اہداف واضح نہیں کرے گی ناکام و نامراد ہوتی رہے گی اور طاقت کے اصل کھلاڑی اقتدار پر مسلسل قابض رہیں گے۔

مزید :

سیاست -