آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں رنز بنانے کی اوسط، بابراعظم نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں رنز بنانے کی اوسط، بابراعظم نے پاکستانیوں کے سر ...
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں رنز بنانے کی اوسط، بابراعظم نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ میں اوسط رنز بنانے کی اوسط کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے 71.07 کی اوسط کیساتھ اب تک 924 رنز جوڑے ہیں اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین براجمان ہیں جنہوں نے اب تک 72.82 کی اوسط کیساتھ 1,675 رنز جوڑے ہیں۔ مارنوس لابوشین نے پانچ جبکہ بابراعظم، سٹیو سمتھ اور بین سٹوکس نے چار، چار سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ 

بھارتی بلے باز روہت شرما 68.50 اوسط کیساتھ تیسرے، سٹیو سمتھ 63.85 کیساتھ چوتھے، رویندرا جدیجہ 58.62 اوسط کیساتھ پانچویں، کین ولیم سن 58.35 اوسط کیساتھ چھٹے، بین سٹوکس 53.85 کیساتھ ساتویں، جو روٹ 52.55 اوسط کیساتھ آٹھویں، اجنکیا ریحانے 51.83 اوسط کیساتھ نوویں اور ویرات کوہلی 50.35 کی اوسط کیساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ 

مزید :

کھیل -