کوریا میں  منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کوریا میں  منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کوریا میں  منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

  

کوریا (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے شہر پوسان کی ساحلی پورٹ پر آنے والے افریقہ کے ملک لائبیریا کے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے کوکین کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی گئی ہے.

اطلاعات کے مطابق بحری جہاز کولمبیا سے پاناما کے رستے کوریا پہنچا تھا اور اس جہاز کے مختلف حصوں میں 35 چھوٹے چھوٹے بکسوں میں 35 کلو کوکین چھپائی گئی تھی.ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کوکین قریب 10 لاکھ افراد کے استعمال کیلئے کافی بتائی جا رہی ہے. کوکین کی اتنی بڑی مقدار کی قیمت قریب 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے.

مزید :

بین الاقوامی -