انڈیا بمقابلہ انگلینڈ،پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلش ٹیم کو واضح برتری حاصل 

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ،پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلش ٹیم کو واضح ...
انڈیا بمقابلہ انگلینڈ،پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلش ٹیم کو واضح برتری حاصل 

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بنالیے،بھارتی ٹیم پورے دن میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوئے روٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 218 رنز کی اننگز کھیلی،رواں سال ان کی یہ دوسری ڈبل سینچری ہے۔جوئے روٹ کے علاقہ بین سٹوکس نے 82،ڈوم سبلی نے 87 اور اولی پوپ نے 34 رنز بنائے،جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ڈوم بیس 28اور جیک لیچ چھ رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارتی باؤلر صرف تین اور دوسرے دن پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا،ایشون،شہباز ندیم اور ایشانت شرما نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -