وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پر سنگین الزام عائد کردیا 

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پر سنگین الزام عائد ...
وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پرالزام عائدکرتےہوئےکہاہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی  والےجانتےہیں کہ وہ پیسہ خرچ کیےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتے،اپوزیشن کبھی بھی شفافیت کی طرف نہیں جائے گی،اپوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انھیں این آر او نہیں دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں  نے ہمیشہ شفافیت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے،عمران خان نے کرکٹ میں بھی نیوٹرل امپائر متعارف کرایا،عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا،عمران خان نے الیکشن نظام ٹھیک کرنے کے لیے  تاریخ کا بڑا اعلان کیا،الیکشن میں شفافیت کے لیے عمران خان نے آئین میں ترمیم کی تجویز دی،ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو اسی لئے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے شفاف بنا نا چاہتے ہیں،عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا تھا لیکن اپوزیشن دھاندلی کا خاتمہ نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی اپوزیشن کو کہہ دیا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا، اپوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انھیں این آر او نہیں دیا،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے این آر او مانگا مگراِنہیں نہیں ملا،گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام نے اِنہیں مسترد کردیا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کرپشن کےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتیں،اپوزیشن کبھی بھی شفافیت کی طرف نہیں جائے گی،ان جماعتوں کو سیاسی اور انتخابی دونوں میدان میں عوام نےمستردکیا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسزسامنےآتےرہے،چھانگا مانگا سیاست ہو یا بی ایم ڈبلیو  چابیاں پکڑانا سب کو پتہ ہے،قبضہ مافیا مریم نواز کو سونے کا تاج پہناتے ہیں،ایک مریض دوائی لینے لندن گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،سپریم کورٹ نےنوازشریف کوچور ، ڈاکو قراردیا،نوازشریف علاج کےبہانے لندن میں چھپےبیٹھےہیں، ان لوگو ں نے تو  اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیے تھے ۔انہوں  نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 100فیصد آبادی کو مفت علاج کی سہولیات دستیاب ہیں،خیبر پختونخوا کا شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں مفت علاج کراسکتا ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا،عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم کا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہو، وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،آزاد کشمیر کے  لوگوں کا وزیراعظم کی حمایت کرنے پر مشکور ہوں۔

مزید :

قومی -