یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جدہ قونصلیٹ میں تقریب، دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

 یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جدہ قونصلیٹ میں تقریب، دستاویزی فلم بھی ...
 یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جدہ قونصلیٹ میں تقریب، دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

  

مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ نے گزشتہ روز  یوم یکجہتی کشمیر کے  اظہار کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس  میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ممتاز ممبروں کے علاوہ مختلف میڈیا کے نمائندوں نے  شرکت کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دن جموں و کشمیر (آئی او او جے کے) کے کچھ حصے پر غیرقانونی ہندوستانی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کی توثیق کرنے کے لئے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھے گئے ، پھر ایک مختصرسی دستاویزی فلم اور کشمیر کے نام سے خصوصی گانا دکھایا گیا ، اہم مقررین میں اسلامی تعاون تنظیم میں  پاکستان کے مستقل نمائندے  سفیر رضوان سعید شیخ بھی تھے ،  پاکستان  قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید اور جدہ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین   مسعود احمد پوری ، جموں و کشمیر تارکین وطن برادری کے سربراہ چوہدری خورشید ، اورسعودی عرب کی طرف سے ڈاکٹر علی الغامدی کا پیغام بھی سنا یا گیا -

 جدہ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین   مسعود احمد پوری نے  کہا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں ،پاکستان سے آزاد جموں و کشمیر تک جانے والے تمام بڑے راستوں پر لوگ قطار در قطار ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک انسانی زنجیر کی شکل میں اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں  بلکہ ہم سب یک جان ہو کر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،  آج یہ جنت جہنم میں بدل چکی ہے،  کشمیر لہو لہان ہے، گرفتاریاں معمول بن گئی ہیں،  لگتا ہے بھارت پھر تقسیم ہونے جا رہا ہے ، یہ نو شتئہ دیوار ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -