بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیر،پہلا ٹیسٹ میچ اختتامی مراحل میں داخل

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیر،پہلا ٹیسٹ میچ اختتامی مراحل میں داخل
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیر،پہلا ٹیسٹ میچ اختتامی مراحل میں داخل

  

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے 395 رنز کے ہدف میں تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے۔

چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو وقفے وقفے سے بنگلہ دیشی وکٹیں گرتی رہیں اور دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا،دوسری اننگز میں مجموعی سکور 223 تک پہنچا تو بنگلہ دیش کی آٹھ وکٹیں گرچکی تھیں جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے اننگر ڈیکلئیر کردی اور یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف ملا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق نے 115 اور لٹن داس نے 69 رنز سکور کئیے۔

دوسری اننگر میں بھی ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین شاندار کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکے،دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے،چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو کائل مائرز 37اور بونر 15 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ نے 20،کیمبل نے 23 جبکہ موسلی نے 12 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تینوں وکٹیں مہدی حسن مرزا نے حاصل کی۔

کل کھیل کا آخری دن ہے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے مزید 285 رنز کی ضرورت ہے اور اسکی سات وکٹیں باقی ہیں۔

مزید :

کھیل -