گھر کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

گھر کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
گھر کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیروز پور روڈ کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے اور دو خواتین جان کی بازی ہارگئیں۔
ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروز پور روڈ کے علاقہ سروبہ گارڈن میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرگئی جس سے کمرے میں موجود بچے اور خواتین ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تین زخمیوں  کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ زین نامی بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
زخمی بچہ اور خواتین کچھ دیر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔جاں بحق ہونے والوں میں نازیہ  ، نیہا، زوہی اور زین  شامل ہیں۔