بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولوی فضل الرحمان جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے:اعجاز چوہدری

 بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولوی فضل الرحمان جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر ...
 بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولوی فضل الرحمان جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے:اعجاز چوہدری

  

وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کےصدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن نے ہمیشہ قومی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح ہے،سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کو اکثریت حاصل ہو گی جس کا خوف اپوزیشن پر طاری ہو چکا ہے، قوم اپوزیشن کےسیاسی بے روزگار اور یتیم ٹولے کی کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، پی ٹی آئی ملکی ادارو ں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، کرپٹ اپوزیشن کا سارا شور شرابہ این آر او کے حصول کے لئے ہے، بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولوی فضل الرحمان جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

ڈسکہ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاسوں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئےاعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شریف خاندان نے اپنے تنخواہ دار درباریوں کواپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے پر لگایا ہوا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )میں شامل جماعتوں کےنام نہاد جمہوریت کےدعویداروں کا اصل چہرہ قوم کےسامنے بے نقاب ہو چکا،پی ڈی ایم کا چور ٹولہ ملک کےکونےکونےمیں جاکراین آر او کی بھیک مانگ رہا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان قوم کے سامنے دو ٹوک موقف واضح کرچکے ہیں کہ چوراور لٹیرے ٹولے کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نےکہا کہ پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کا دوغلہ پن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے،پی ڈی ایم جماعتیں پے در پے ناکامیوں کے بعد منہ چھپاتی پھڑ رہی ہیں، ان کا لانگ مارچ کا ڈرامہ بھی بُری طرح فلاپ ہوگا، جلسے جلوس کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن میں چھپا اور سرٹیفائیڈ چورنوازشریف انقلاب لانے کی بھڑکیں لگا رہا ہے، مریم صفدر جھوٹ بولنے کی ماہر ہے، بلاول زرداری کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہو تی ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار پی ڈی ایم جماعتیں ہیں،تمام تر چیلنجز کے باوجود آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، صنعتی اور تعمیراتی سیکٹر ملکی ترقی کی بلند ترین سطح پر ہیں جوکہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -