خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو مالی مشکلات، بجلی کا بل ڈاکٹرز سے لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو مالی مشکلات، بجلی کا بل ...
خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو مالی مشکلات، بجلی کا بل ڈاکٹرز سے لینے کا فیصلہ

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی خسارے کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتطامیہ نے بجلی کا بل ڈاکٹرز سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی خسارے کے باعث ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹرز بجلی کی بل خود ادا کریں گے۔ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہاؤس آفیسرز کی تنخواہ سے بجلی کی مد میں چار ہزار 691 روپے کاٹے جائیں گے۔ اولڈ ٹی ایم او ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹرز پانچ ہزار سے زائد بجلی کے بل کی مد میں ادا کریں گے۔

ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہاسٹلز میں ڈاکٹرز کے اضافی اخراجات کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -