ون فائیو پر ہونے والی 63 فیصد سے زائد کالز’ فیک کالز‘ نکلیں

ون فائیو پر ہونے والی 63 فیصد سے زائد کالز’ فیک کالز‘ نکلیں
ون فائیو پر ہونے والی 63 فیصد سے زائد کالز’ فیک کالز‘ نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق جنوری کے مہینے میں ون فائیوپر دولاکھ 40ہزار418کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایک لاکھ51ہزار 812غیر متعلقہ کالز تھیں۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق  مختلف معلومات کے حصول کیلئے30ہزار543کالزموصول ہوئیں ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 42 ہزار825کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ ماہ جنوری میں ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار562کالز پر رہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے08گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ایک ماہ میں 188موٹر سائیکلز،10گاڑیاں اور04 رکشہ کی نشاندہی کرکے مالکان کے حوالے کروائے گئے۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -