جرمن شہری اور معروف یوٹیوبر  کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا

جرمن شہری اور معروف یوٹیوبر  کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا
جرمن شہری اور معروف یوٹیوبر  کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جرمن شہری اور معروف یوٹیوبر کرسٹیان بیٹز مین نے اسلام قبول کرلیا ہے،انہوں نے اسلام قبول کرنے کی خوشخبری اپنے یوٹیوب چینل پر سنائی۔

کرسٹیان کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں  انہوں نے کہا ہے وہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں ہیں،اس دوران ان کو اسلام کو قریب سے جاننے کا موقع ملا،یورپ میں عام طور پر اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔اسلام امن کا دین ہے۔

 کرسٹیان نے یوٹیوب پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت اداکرنے کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ  میرا نام کرس بیٹزمین ہے اور آج میں باضابطہ طور اسلام قبول کروں گا۔ میں نے پاکستان میں تقریباً ایک سال گزارا ہے۔ اس دوران میں پاکستان میں بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملا اور ان لوگوں سے میں نے ان کے مذہب اور رہن سہن کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

یوٹیوب ویڈیو میں انہیں اپنی زندگی کی پہلی نماز ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد کرسٹیان نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا مجھے بہت ہلکا پھلکا محسوس ہورہا ہےاور ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے اپنے جسم پر اب مکمل اختیار ہے۔یہ بہت مثبت احساس ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

بین الاقوامی -