معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے ،بالی ووڈ پر بھی تنقید 

معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے ،بالی ووڈ پر ...
معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے ،بالی ووڈ پر بھی تنقید 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ادا کارنصیر الدین شاہ نے دلیر ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرد ی ۔ان کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف نہ بولنا بھی ظالم کی حمایت کے مترادف ہے ۔

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں نصیر الدین شاہ نے بھارتی کسانوں کے حوالے سے متنازعہ بل اور اس کے خلاف احتجاج کے معاملے پر بالی ووڈ کے بڑ ے بڑے قد آور ادا کاروں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی بڑ ی بڑی ہستیاں بھی کسانوں کے معاملے پر خاموش ہیں،انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ کچھ بولیں گے تو وہ کچھ کھو دیں گے ،جب ان لوگوں نے اتنا پیسہ کما لیا ہے کہ سات پشتیں بیٹھ کر کھائیں تو پھرانہیں مزید کیا کھونے کا خوف ہے، آخر کار آپ اپنے دشمنوں کی باتیں نہیں سنیں گے بلکہ اپنے دوستوں کی خاموشی کو سنیں گے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کسان سخت سردی میں احتجاج پر بیٹھے ہیں تو ہم ان کی طرف آنکھیں بند نہیں کرسکتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ کسانوں کے احتجاج کو زور ملے گا اور سبھی اس میں شامل ہوں گے۔

مزید :

تفریح -