اسرائیل کو بڑی ہزیمت کا سامنا،عالمی فوجداری عدالت  نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسرائیل کو بڑی ہزیمت کا سامنا،عالمی فوجداری عدالت  نے فلسطین میں جنگی جرائم ...
اسرائیل کو بڑی ہزیمت کا سامنا،عالمی فوجداری عدالت  نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی )نے فلسطین میں اسرائیل کے  جنگی جرائم کی تفتیش کا حکم دیدیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  گیمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بنیسودا کانے2019 میں   فلسطین میں اسرائیل کے  جنگی جرائم کی تفتیش کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم متنازع معاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں ججز کی منظوری حاصل کرنا تھی،گزشتہ روز ججز کی جانب سے تفتیش کی منظوری ملنے کے بعد جلد تحقیقات کا آغاز ہوگا۔
 آئی سی سی کے ججوں نے تحقیقات بارے  اسرائیلی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کے اختیار پر   اسرائیل نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیاہے۔
واضح رہے کہ فاتوبنیسودا کا تعلق گیمبیا سے ہے اور میانمار کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ بھی اسی ملک نے دائر کیا تھا جس پر آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش ہوکر صفائی پیش کرنا پڑی تھی۔