طالبان نے نئی امریکی حکومت کو  جنگ کی دھمکی دیدی

طالبان نے نئی امریکی حکومت کو  جنگ کی دھمکی دیدی
طالبان نے نئی امریکی حکومت کو  جنگ کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر نئی امریکی حکومت نے امن معاہدے کو ختم کیا تو پھر بڑی جنگ ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امن معاہدے سے دستبرداری پر خبردار  کیا ہے،طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔اگر امریکہ تشدد میں کمی نہ لانے کا بہانہ کرتے ہوئے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پھر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں اب تک درجنوں سیکیورٹی اہلکار  اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ان حملوں کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی  کی جاسکتی ہے۔