آسٹریا میں کورونا وائرس سے مزید 21اموات

آسٹریا میں کورونا وائرس سے مزید 21اموات
آسٹریا میں کورونا وائرس سے مزید 21اموات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 21اموات ہو گئیں جبکہ ایک ہزار 333نئے کیسز سامنے آگئے ۔آسٹرین حکومت نے پیر سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے پہلے ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔
 ابھی تک آسٹریا میں چار لاکھ 22ہزار 522 مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے سات ہزار 994 افراد کورونا وائرس کے نتائج سے مر چکے ہیں اورچار لاکھ 851 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار 592افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 302 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔