انتظامیہ کی غفلت ، چڑیا گھر میں جانور لڑ پڑے،1 ہلاک ایک زخمی 

انتظامیہ کی غفلت ، چڑیا گھر میں جانور لڑ پڑے،1 ہلاک ایک زخمی 
انتظامیہ کی غفلت ، چڑیا گھر میں جانور لڑ پڑے،1 ہلاک ایک زخمی 

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث جانور آپس میں لڑپڑے جس سے ایک لگڑ بگھا مارا  گیا جبکہ  دوسرا زخمی ہوگیا۔

سمانیوز کے مطابق بہاولپور چڑیا گھر میں اس سے قبل انتظامیہ کی غفلت کے باعث مگر مچھ اور نایاب ہرن بھی مرچکے ہیں۔انتظامیہ نے  لگڑ بگھوں کے پنجرے میں گیدڑ بھی رکھے ہوئے تھے، اس دوران جانوروں میں لڑائی ہوئی،جس سے ایک  لگڑ بگھا مرگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی لکڑ بھگے  کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے جنگلے کو جانوروں سے خالی کردیا ہے اور ان کو الگ الگ پنجروں میں بند کردیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی لگڑ بگھے پنجاب وائلڈ لائف بریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بہاولپور چڑیا گھر کو تحفے میں دیئے گئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -