وزیراعظم کا ابو ظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمر ان خان نے ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنا یا جائے گا ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیا ن کورونا وائرس اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔