گوبر پھینکنے کا تنازعہ،سابقہ کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

گوبر پھینکنے کا تنازعہ،سابقہ کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گوبر پھینکنے کا تنازعہ،سابقہ کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیروز والہ کے علاقہ میں گھر کے باہر گوبر پھینکنے کے معاملہ پر شروع ہونے والے تنازعہ پر سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں،مقتول منیر احمد سابق کونسلر تھا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -