ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلا ف شائع ہونے والی خبر کے سہولت کار عمران خان ہیں : مریم اورنگزیب

ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلا ف شائع ہونے والی خبر کے سہولت کار عمران خان ہیں ...
ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلا ف شائع ہونے والی خبر کے سہولت کار عمران خان ہیں : مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلاف شائع ہونے والی خبر کے سہولت کار عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر تھے،اس خبر کے لیے وزیراعظم عمران خان کا دفتر استعمال ہوا ہے۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتساب کو مذاق بنا دیا ہے جو  شرمناک بات ہے،شہبازشریف نے ڈیلی میل کی خبر کےخلاف مقدمہ کیا،برطانوی عدالت سے پہلے مرحلے میں ہتک عزت کی درخواست پر فیصلہ آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا کام چوری پر پردہ ڈالنا ہے، وہ دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔

مزید :

قومی -