’سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بننا چاہیے‘ صدر مملکت عارف علوی کا تہلکہ خیز بیان

’سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بننا چاہیے‘ صدر مملکت عارف علوی کا تہلکہ خیز ...
’سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بننا چاہیے‘ صدر مملکت عارف علوی کا تہلکہ خیز بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور بلوچستان کے ریکوڈک کے معاملے کو سبوتاژ کیا،اس لیے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس جانا چاہیے تاکہ ان سے علامتی طور پر مراعات واپس لی جائیں۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون کہتا ہے کہ پچھلے 40 سال کا حساب ہوگا، اگر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ میں کچھ ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، کرپشن کیخلاف جنگ کئی کئی سال چلتی ہے۔ کرپشن کو ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق غلط بیانات دیئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو وراثتی حقوق دلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ ملک کے حالات بہتر ہونے تک کفایت شعاری کرنی ہے۔ لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔

مزید :

قومی -