بگ بیش لیگ کا فاتح کون؟سنسنی خیز فائنل میچ کانتیجہ سامنے آگیا

بگ بیش لیگ کا فاتح کون؟سنسنی خیز فائنل میچ کانتیجہ سامنے آگیا
بگ بیش لیگ کا فاتح کون؟سنسنی خیز فائنل میچ کانتیجہ سامنے آگیا

  

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سڈنی سکسرز نے پرتھ سکورچرز کو 27 رنز سے شکست دیکر بگ بیش جیت لی۔

189 کے ہدف کے تعاقب میں پرتھ سکورچرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بناسکی۔پرتھ سکورچرز کی جانب سے لونگ سٹون نے 45،بین کرافٹ نے 30اور ایرن ہارڈی نے 28 رنز بنائے۔سڈنی سکسرز کی جانب سے ڈینئل کرسچن،سین ایبٹ اور جیکسن برڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 188 رنز بنائے تھے،سڈنی سکسرز کی جانب سے جیمز وینس 95 رنز بناکر نمایا ں رہے۔پرتھ سکورچرز کی جانب سے اینڈریو ٹائی اور رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیمز وینس کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سڈنی سکسرز اس سے قبل بھی دو مرتبہ بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

مزید :

کھیل -