ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، شیریں مزاری

Feb 06, 2022


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہیے، ہم ان کو دے رہے ہیں اور دیں گے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں  ڈاکٹر شیریں مزاری  نے کہا کہ پانچ فروری ہر سال پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے، ہم آج کے دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے  ہیں کہ ہم ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہیے،  ہم ان کو دے رہے ہیں اور  دیں گے،شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق اور بی جے پی کے فاشسٹ بیانیے کے خلاف آواز اٹھائی ہے، آج کے دن ہم پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، کشمیر میں جنگی جرائم کا اقوام متحدہ نوٹس لے کر ہندوستان کے خلاف ایکشن لے، حق ِخود ارادیت کشمیریوں کا جائز حق ہے جو پوری دنیا نے ان کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے دیا ہے۔ 
شیریں مزاری

مزیدخبریں