اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چار روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بد نصیب لڑکی اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر جان گنوا بیٹھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چار روز قبل سرگودھا میں ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرکے اس کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ واقعہ پیش آنے کے بعد لڑکی کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم بھائی اور زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے دو ملزمان فرار ہیں۔