آوارہ کتوں کے حملے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

آوارہ کتوں کے حملے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق
آوارہ کتوں کے حملے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے  چھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق موضع چیلہ میں پیش آیا جہاں چھ سال کا گلفام کتوں کے حملے میں جان سے چلاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلفام اپنے دو ساتھی بچوں کے ساتھ گھر کے قریب قبرستان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس پر دو بچے بھاگنے میں کا میاب ہوگئے جبکہ گلفام کوکتوں نے جان سے مارڈالا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -