ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کی صحت کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہے چیک کروائیں اور صدقہ بھی دیں اور روزگار کے امور میں خاص دلچسپی لینی ہو گی تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے جلد کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سازشی لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اس وقت آپ کو چوکنا رہنا ہوگا اور انجانی سی بندش کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ اس طرف توجہ دیں ہو سکے تو استخارے کی مدد لے کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی صبر کریں۔ امید ہے کہ اللہ پاک کوئی اسباب پیدا کر دیں خود ہی اکیلے کام کرنا پڑے اور آج کوئی اہم ضرورت بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ایک اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس میں کیا حاصل کر سکتے ہیں ایک مرتبہ قدم تو اٹھا کر دیکھیں ان شاءاللہ کئی امور میں کامیابیاں حاصل ہو سکیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بالکل پریشان نہ ہوں زائچہ تو بتا رہا ہے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں۔ جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھ کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مالی حوالے سے مشکلات ابھی جاری ہیں۔ آپ کو جس طرف سے آفر آءاس کو پکڑ لیں اور کوشش کریں کہ کسی کام پر انکار نہ ہو۔ جو ان دنوں مل جائے اس کا شکر ادا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی کاموں میں آسانیاں ملیں گی ان شاءاللہ اور آپ کی مالی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں چلے آ رہے تھے۔ وہ اب بہتری کو محسوس کریں گے صدقہ دیتے رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بار بار کہا جا رہا ہے کہ ان لوگوں سے دور رہیں جو وجہ ٹینشن رہے ہیں اور اب پھر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اب زبردست قسم کی وارننگ ہے آپ کے لئے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے مال اور عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے اس وقت اٹھایا گیا قدم سوچ سمجھ کر ہو تو بہتر ہے۔ ذرا سی بھی غلطی نہیں کرنی۔ آج دھوکے باز لوگوں سے بہت دور رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے کئی کام جو خراب ہو چکے ہیں ان میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے اس وقت آپ کا فوکس ان پر ہو ان شاءاللہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہوگا۔ اگر آگے بہتری چاہتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ کا شکر ادا کریں آپ کو بار بار مشکل سے نکال رہا ہے۔ حالانکہ آپ اپنے لئے کوئی زیادہ اچھا نہیں کر رہے۔ اپنے معاملات سیدھے رکھیں اگر آپ پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش جیسی صورتحال کو محسوس کر رہے ہوں گے کچھ ایسا ہی معاملا ہے بحرحال ابھی صدقہ وغیرہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور چند دن جیسے تیسے خاموشی سے نکال لیں۔

مزید :

لائف سٹائل -