بھارت میں چینی لنکس والی جوئے کی 138 اور قرض کی 94 ایپس پر پابندی کا فیصلہ

بھارت میں چینی لنکس والی جوئے کی 138 اور قرض کی 94 ایپس پر پابندی کا فیصلہ
بھارت میں چینی لنکس والی جوئے کی 138 اور قرض کی 94 ایپس پر پابندی کا فیصلہ
سورس: Representational Image

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مرکز ی حکومت نے "فوری" اور "ہنگامی" بنیادوں پر چینی لنکس کے ساتھ 138 جوئے  اور 94 قرض دینے والی ایپس پر پابندی لگانے اور  انہیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی کہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY) کو اس ہفتے وزارت داخلہ سے اس سلسلے میں ایک حکم ملا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ MeitY نے ان ایپس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام اس بات کی تصدیق کے بعد اٹھایا گیا کہ ان ایپس میں ایسا مواد ہے جو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 69 کے تحت ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے   کہ یہ ایپس چینی شہریوں  نے بنائیں، ہندوستانیوں کو ملازمت پر رکھا اور انہیں آپریشنز سونپ دیے۔

مزید :

بین الاقوامی -