تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے اپنے ہی ہم جماعتوں سے گلے شکوے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کاکہناہے کہ عمران خان کی ہدایت کے باوجود مقامی رہنما سماعت کے موقع پر عدالت میں نہیں آتے ، ایسا لگتا ہے جیسے یہ میرا کوئی ذاتی مقدمہ ہو۔
ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز گل کاکہنا تھا کہ اپنے خلاف درج ہونے والے نئے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو رہا ہوں لیکن عمران خان کی ہدایت کے باوجودلاہور کی مقامی قیادت ان سے اظہار یکجہتی کے لیے عدالت نہیں آتی۔
اس سے قبل بھی شہباز گل ساتھی رہنماﺅں سے نالاں نظر آئے گزشتہ روز ٹوئٹر پر شہباز گل کاکہنا تھا کہ اس سارے واقعے میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ دو تین دوستوں کے سوائے باقی تمام دوست غائب ہو گئے ہیں، وہ جن سے ایک دن میں کئی کئی بار بات ہوتی تھی ان سے اب مہینوں بات نہیں ہوتی۔
کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جناب جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے FiR نہیں مل رہی
خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا زاتی مقدمہ ہو
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2023