ترکیہ اورشام سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،306 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ اور شام سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے306 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے، زلزلہ اس قدر ہولناک شدت کا تھا کہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،کئی افراد ملبے تلے دب ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا۔
Shrine of Sayyida Zaynab during the earthquake in Damascus in Syria #earthquake #Syria #Iraq #Turkey #Iran#earthquake #DEPREMOLDU #Turkey pic.twitter.com/J0fhpAp1K4
— Chaudhary Parvez (@ChaudharyParvez) February 6, 2023
ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد76 ہو گئی،ترکیہ کے صوبے ملاطیا میں 23 افراد جاں بحق اور420 زخمی ہو گئے، گورنر ملاطیا کے مطابق صوبے میں 140 عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں ، ترک وزیر داخلہ نے کہاہے کہ زلزلے سے ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے ۔
زلزلے کے جھٹکے یونان ،قبرص ،لبنان اور اردن میں بھی محسوس کئے گئے، عراق ،شام ،جارجیا آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شام میںز لزلے سے 230 افراد جاں بحق اور600 زخمی ہو گئے۔