لاہور ہائیکورٹ، شیخ رشید کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست مشروط طور پر قابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ، شیخ رشید کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست ...
لاہور ہائیکورٹ، شیخ رشید کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست مشروط طور پر قابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست مشروط طور پر قابل سماعت قرار دیدی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیاگیا،جسٹس شاہد کریم نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ شیخ رشید کی درخواست کو مشروط طور پر قابل سماعت قراردیاجاتا ہے ۔
حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ 16 فروری کو اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوں ،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اپنا جواب جمع کرائے ،عدالت نے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد پیش ہوئے ۔